سرینگر // جموں و کشمیر میں گذشتہ24گھنٹوں کے دوران 166 نئے کورونا وائرس کیس رپورٹ ہوئے ۔اسی عرصہ کے دوران یہاں ایک شخص وائرس سے ہلاک ہوگیا۔
نئے کیسوں میں سے 44 جموں ڈویژن سے اور 122 وادی کشمیر سے رپورٹ ہوئے ۔ اس طرح یہاںمجموعی کورونا کیسوں کی تعداد 324813 ہوگئی۔
انہوں نے بتایا کہ جموں ڈویژن سے ایک موت کی اطلاع ملی ہے ۔