سرینگر//جموں کشمیر میں بدھ کے روز کورونا وائرس کے2204نئے کیس سامنے آئے۔اس طرح یہاں اس مہلک وائرس سے متاثر افراد کی تعداد152440تک پہنچ گئی۔
آج ظاہر ہونے والے کورونا کیسوں میں 1299کا تعلق وادی کشمیر جبکہ905کا تعلق صوبہ جموں سے ہے۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ضلع سرینگر میں آج بھی سب سے زیادہ612 کیس ،بارہمولہ میں232،بڈگام میں102،پلوامہ میں64،کپوارہ میں65،اننت ناگ میں 61،بنڈی پورہ میں14،گاندر بل میں32،کولگام میں109اور شوپیان ضلع میں8کورونا کیس سامنے آئے۔
جموں ضلع میں 461،ادھمپور میں52،روجوری میں41،ڈوڈہ میں8،کٹھوعہ میں127،سانبہ میں 51،کشتواڑ میں4،پونچھ میں12،رام بن میں16اور ریاسی میں133کیس سامنے آئے۔