سرینگر//جموں میں بدھ کو کورونا وائرس میں مبتلاءایک75سالہ شہری کی موت واقع ہوگئی۔اس طرح جموں کشمیر میں اس مہلک وائرس سے اب تک11افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق مذکورہ شہری نے پریت نگر ڈگیانہ میں واقع اپنے گھر میں آخری سانس لی۔
ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ مذکورہ شہری کو گھروالوں نے آخری وقت پر جی ایم سی پہنچایا جہاں ڈاکٹروں نے اُسے مردہ قرار دیا۔ڈاکٹروں نے اُس کا نمونہ بھی حاصل کرلیا جس کے بعد لاش کو مردہ گھر میں رکھا گیا۔
خبر رساں ایجنسی جی این ایس نے جی ایم سی جموں کے میڈیکل سپر انٹنڈنٹ ڈاکٹر دارا سنگھ کے حوالے سے لکھا کہ بعد میں ٹیسٹ کی رپورٹ مثبت ظاہر ہوگئی۔