عظمیٰ نیوزسروس
جموں//بھاجپاجموں کشمیر نے یہاں سینئررہنمائوں کی موجودگی میں پانچ پارلیمانی انتخابی حلقوں کیلئے الیکشن دفاتر کاافتتاح کیا۔بخشی نگرجموں میں بھاجپاجموں کشمیرکے صدررویندررینہ نے سینئررہنمائوں کے ہمراہ پارٹی دفتر کاافتتاح کیا۔ ان کے ہمراہ لوک سبھا ممبر جگل کشور شرما،سابق وزیرست شرما،سابق لوک سبھاممبرشمشیرسنگھ منہاس،پارلیمانی کلسٹرانچارج وسابق نائب وزیراعلیٰ ڈاکٹر نرمل سنگھ اور دیگر تھے۔رویندررینہ نے اس موقعہ پر خطاب کرتے ہوئے لپا لپ بھاجپا نے پانچ پارلیمانی نشستوں کیلئے آج چھ دفاتر کاافتتاح کیا۔انہوں نے پارٹی کو مضبوط بنانے کیلئے کارکنوں کی کوششوں کی سراہنا کی ۔انہوں نے کہا کہ پارٹی نے ادھمپور،سرینگر،بارہ مولہ اورراجوری۔انت ناگ نشستوں کیلئے بھی دفاترکھولے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جلد ہی اسمبلی حلقوں میں بھی پارٹی کے مزید دفاتر کھولے جائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ آج کے بعد سے آنے والے چنائوسرگرمیوں کیلئے تال میل ان ہی دفاتر سے ہوگا۔انہوں نے اس موقعہ پردیگر پانچ دفاتر کابھی ای افتتاح کیا۔اسی طرح پارٹی جنرل سیکریٹری اشوک کول نے ویرصراف کے ہمراہ اننت ناگ میں پارٹی دفتر کاافتتاح کیا۔مرکزی وزیرمملکت ڈاکٹر جتندرسنگھ نے بھاجپا کے ترجمان اعلیٰ ایڈوکیٹ سنیل سیٹھی اوردیگر کے ہمراہ ادھمپور میں پارلیمانی الیکشن دفتر کاافتتاح کیا۔سرینگر میں انتخابی دفتر کا افتتاح راجیہ سبھا ممبر انجینئرغلام علی کھٹانہ نے کیا۔بھاجپا کے جنرل سیکریٹری سنیل شرما نے ڈاکٹر درخشاں اندرابی کے ہمراہ بارہ مولہ میں پارٹی کے الیکشن دفتر کاافتتاح کیا۔