عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر//مالی شمولیت اور کاروباری ترقی کیلئے اپنی وابستگی کے اعتراف میں جموں کشمیر بینک کو کریڈٹ گارنٹی فنڈ ٹرسٹ فار مائیکرو اینڈ سمال انٹرپرائزز(سی جی ٹی ایم ایس ای)نے مالی سال 2024-25کے دوران سی جی ٹی ایم ایس ای اسکیم کے تحت سب سے زیادہ ضمانتیں حاصل کرنے پر نوازا ہے۔ CGTMSEکی سلور جوبلی تقریبات کے دوران ملک بھر میں اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ممبر قرض دینے والے اداروں (MLIs)کو MSMEفائنانسنگ، کریڈٹ انوویشن اور ادارہ جاتی عمدگی میں نمایاں شراکت کیلئے اعزاز سے نوازا گیا۔جنرل منیجر (CBO)طارق علی کے ساتھ زونل ہیڈ(ممبئی)ریاض احمد وانی اور نوڈل آفیسر (CGTMSE)آفتاب احمد شالہ نے DMD(SIDBI) پرکاش کمار اور CEO CGTMSE )منیش سنہا کے ہاتھوں بینکوں، NBFCsاور مالیاتی اداروں کے سینئر ایگزیکٹوز کی موجودگی میں ایوارڈ وصول کیا۔ایوارڈ پر تبصرہ کرتے ہوئے ایم ڈی اور سی ای او امیتاوا چٹرجی نے اس اعزاز کو سراہا اور اس کامیابی میں اہم کردار ادا کرنے والے بینک کے تمام عہدیداروں کی کوششوں کی تعریف کی۔ایم ڈی اور سی ای او نے مزید کہا’’یہ ایوارڈ CGTMSEاسکیم کے تحت وسیع تر کوریج کے ذریعے MSMEsکیلئے تعاون کو بڑھانے کے ہمارے عزم کو تقویت دیتا ہے۔بینک کریڈٹ کی رسائی کو گہرا کرنے، کاروباری افراد کو بااختیار بنانے اور ملک کے MSMEکی ترقی کے سفر میں بامعنی تعاون کرنے کے لیے پوری طرح پرعزم ہے جیسا کہ مرکزی حکومت نے تصور کیا ہے‘‘۔ایوارڈ حاصل کرنے کے بعد اظہار تشکر کرتے ہوئے جنرل منیجر (CBO) طارق علی نے کہا’’ہم CGTMSE ٹرسٹ کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے ہماری کاوشوں کا اعتراف کیا۔ یہ واقعی ہماری برانچوں کی کوششوں کا اعتراف ہے اور جامع ترقی پر ہماری ادارہ جاتی توجہ کا ثبوت ہے‘‘۔