عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر// جے کے بینک نے ادھم پور زون کی مختلف شاخوں میں کھاتہ دار فوت شدہ قرض دہندگان کے متاثرین کو ایک بڑی راحت پہنچاتے ہوئے، میٹ لون و لائف تحفظ (ایم ایل ایل ایس) کے بیمہ دعوئوں کی تیزی سے تصفیہ میں سہولت فراہم کی۔ 48 خاندانوں کو شدید مالی بحران سے نجات دلاتے ہوئے 2.34 کروڑ روپئے کے دعوئوں کی ادائیگی عمل میں لائی گئی۔ بینک کے زونل ہیڈ (ادھم پور) راجیش گپتا اور زونل ہیڈ (کریڈٹ لائف، پی این بی میٹ لائف) عرفان علی زرگر نے 2.34 کروڑ روپے کا علامتی چیک پیش کیا۔ یہ رقم فوت شدہ صارفین کے نامزد افراد وقانونی ورثاء کے حوالے کی گئی ۔ زونل انشورنس کارڈی نیٹر رگھویر سنگھ، برانچ ہیڈز اور بینک اور پی این بی میٹ لایف کے ریجنل مینیجر روی شرما سمیت دیگر حکام اس موقعہ پر موجود تھے۔اس موقع پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے دعویداروں نے بینک اور اس کے بیمہ شراکت دار کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا’’ہم انشورنس کے تحت ان قرضوں کا احاطہ کرنے پر بینک کے شکر گزار ہیں اور دعووں کے بروقت تصفیہ میں ان کے تعاون کو سراہتے ہیں‘‘۔
ان کا کہنا تھا’’ ہم پی این بی میٹ لائف کے بھی شکر گزار ہیں کہ انہوں نے ہمارے بچاؤ میں آنے اور ہمیں بڑھتی ہوئی ذمہ داریوں کے مشکل بوجھ سے نجات دلائی‘‘۔اس موقع پرزونل ہیڈ (ادھم پور) نے خطاب کرتے ہوئے، بینک اور انشورنس کمپنی کے عہدیداروں نے بیمہ شدہ قرضے حاصل کرنے کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔انہوں نے کہا’’صارفین کیلئے دستیاب بینک فنڈنگ کے ساتھ ایک واحد پریمیم آپشن کے ساتھ، ہم قرض لینے والوں کے خاندانوں اور اس طرح کے غیر متوقع حالات کی صورت میں اپنے ادارے کے مفادات کی حفاظت کر سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بنک ہمیشہ صارفین کو یہ مشورہ دیتا ہے کہ قرض لینے والے اپنے قرضے اپنے خاندانوں کی مستقبل کی فلاح و بہبود کے لیے بیمہ کروائیں۔صارفین کو جموں کشمیربینک کی خیر سگالی کی یاد دلاتے ہوئے زونل ہیڈ (کریڈٹ لائف – پی این بی میٹ لائف نے کہا کہ بینک ہمیشہ اپنے صارفین کو مشورہ دیتا ہے کہ وہ اپنے قرضوں کا بیمہ کروائیں تاکہ اس طرح کے نادیدہ ہنگامی حالات کی صورت میں ان کے پیاروں کا خیال رکھا جائے۔انہوں نے کہا’’ہم زندگی کے نقصان کی تلافی نہ کر سکیں لیکن اچھی انشورنس پروڈکٹس کے ساتھ ہم ہمیشہ سوگوار خاندانوں کو ان کے مالی بوجھ سے نجات دل کر ان کی مدد کر سکتے ہیں‘‘۔