جموں //جموں و کشمیر بینک پروبیشنری افسران و بینکنگ ایسو سی ایٹس کی اسامیوں کیلئے آن لائن امتحان 22,24,25اور26اپریل 2019کو ریاست بھر میں مختلف مقامات پر انسٹی چیوٹ آف بینکنگ پرسنل سلیکشن کے ذریعے ٹاٹا کنسلٹنسی سروس(TCS)کے اشتراک سے لینے کیلئے مکمل طور تیار ہے ۔اس بات کی جانکاری جموں و کشمیر بینک کے چیر مین و سی ای او پر ویز احمد نے ذرائع ابلاغ کیلئے جاری ایک بیان میں دی ۔یہ امر قابل ذکر ہے کہ بینک نے اس قبل یہ ٹیسٹ فروری کے مہینے میں لینا طے کیا تھا تاہم اسے ناگزیر حالات کی وجہ سے بعد میں اسے موخر کرنا پڑا۔بھرتی کے عمل سے متعلق قواعد و ضوابط کی وضاحت کرتے ہوئے چیرمین نے کہا کہ 6اکتوبر 2018کو پروبشنری افسروں اور بینکنگ ایسوسیٹ اسامیوں کی بھرتی کیلئے ایک نوٹیفکیشن جاری کیا گیا۔ پروبشنری افسروں کیلئے 60فیصدنمبرات اور عمر 30سال جبکہ بنکنگ ایسو سیٹ کیلئے نمبرات 55فیصد اور عمر 32سال رکھی گئی۔ جس کو کہ بعد میں کثیر تعداد میں درخواستیں وصول ہونے پر نمبرات 50فیصد اور عمر کی حد 30سال کردیا گیا۔ بنک کو ان اسامیوں کیلئے ایک لاکھ 47ہزار درخواستیں موصول ہوئی جن میں سے 37ہزار 500درخواستیں پروبشنری افسروں اور ایک لاکھ 7ہزار درخواستیں بینکنگ ایسوسیٹس کیلئے تھیں۔ بھرتی ٹیسٹ انسٹی چیوٹ آف بینکنگ پرسنل سلیکشن (IBPS)جوکہ ملک کے سبھی قومی بینکوں بشمول سٹیٹ بینک آف انڈیا کیلئے ایک نوڈل ایجنسی ہے کے ذریعے آن لائن لیا جائیگا ۔چیرمین موصوف نے کہا کہ زیاد ہ سے زیادہ امیدواروں کو Accomodateکرنے کی خاطر جموںو کشمیر بینک نے IBPSاور TCSکو ریاست میں اضافی بنیادی ڈھانچہ تیار کرنے کی خاطر اپنی معاونت دستیاب رکھی۔ یہ سب انتہائی قلیل وقت میں کیا گیا۔چیرمین موصوف نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر لیہہ کی درخواست پر لیہہ کے مخصوص موسمی صورتحال اور سڑک رابطوں کو مد نظر رکھتے ہوئے فاسٹ ٹریک بنیاد پر لیہہ میں بنیادی ڈھانچہ تیار کیا گیا تاکہ اس خطے کے امیدواروں کا امتحان وہاں پر ہی منعقد کیا جاسکے۔