بلال فرقانی
سرینگر// انڈور اسٹڈیم اورپولو گرائونڈمیں دوسری جموں کشمیر آرم رسلنگ چمپئن شپ کے مقابلوں میںکھلاڑیوں نے اپنا بہتر کھیل پیش کرتے ہوئے شائقین کی داد حاصل کی۔ تقریب پر انڈئن آرم رسلنگ چمپئن شپ کے صدر فاروق احمد ڈار نے فاتحین میں انعامات و ٹرافیاں تقسیم کی۔دن بھر جاری رہنے والے مقابلوں میں سینئر اور جونیئر کھلاڑیوں کو مختلف زمروں میں تقسیم کیا گیا تھا۔جونیئر چمپئن شپ میں قاسم محمد،یوتھ چمپئن شپ میں نتیش کمار اور سنیئر چمپئن شپ میں ماحد نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔55کلو جونیئر زمرے میں زید شبیر60کلو میں ابرار آصف65کلو زمرے میں فیضان حمید،70کلو میں سگیان آگستان80 کلو میں عاصم محمد اور اور عنایت اللہ خان نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ یوتھ زمرے کے55کلو میں جبران یعقوب،60کلو مین وشال سنگھ،65کلو میں عارث نثار،70 کلو میں عبداللہ بشیر57کلو میں نتیش کمار80کلو میں بٹ عال اور منام شوکت نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ سینئر زمرے کے55کلو میں مومن وانی،60کلو میں مہران اقبال،65کلو زمرے میںعمر ڈار،70کلو میں سورو شرما75کلو میں سدا سہیل80کلو میں ملبوب احمد،85کلو میں محسن اعجاز90کلو میں لولین سنگھ اور90سے زائدکلو زمرے میں ماحد نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ اس موقع پر مہمان خصوصی انڈئن آرم رسلنگ چمپئن شپ کے صدر فاروق احمد ڈار نے کہا کہ بچوں کو منشیات سے دور رکھنے کیلئے انہیں کھیلوں کی طرف ترغیب دینے کی ضرورت ہے۔انہوں نے بڑے کاروباری اداروں پر زور دیا کہ وہ ان کھلاڈیوں کی سپانسرشپ کیلئے آگئے آئیں تاکہ وہ اپنے ہنر کو اور بہترین انداز مین پیش کرسکے۔