جموں//رواں سیاحتی سیزن کے دوران سیاحوں کوراغب کرنے کے مقصدسے جموں وکشمیرٹورازم ڈیپارٹمنٹ نے موسمی پھلوں، پھولوں اوردیگراقسام کے میوئوں کوفروغ دینے کیلئے سوشل میڈیامہم شروع کیاہے۔اس سلسلے میں سیکریٹری ٹورازم ڈیپارٹمنٹ رگزن سمفل نے کہاکہ جموں وکشمیرقدرتی وسائل سے مالامال ہے اوریہ اللہ تعالیٰ کی اس ریاست کودین ہے ۔انہوں نے کہاکہ یہاں پرسیاحوں کے دیکھنے کیلئے بہت سی چیزیں اورمقامات ہیں۔انہوں نے کہاکہ اگرچہ یہاں پرحالات ناسازگارہیں جس کاملک میں غلط پیغام جارہاہے۔انہوں نے کہاکہ ریاست میں عوام کے مفادات میں ہم نے سیاحتی مقامات کی تشہیرکرنے کے علاوہ سوشل میڈیاپر موسمی پھلوں سے متعلق جانکاری عام کرنے کیلئے مہم شروع کرنے کافیصلہ لیاہے۔سیکریٹری ٹورازم نے کہاکہ محکمہ سیاحت ہینڈی کرافٹ(دست کاری)، فلورواورفانا کوسوشل میڈیاپربڑے پیمانے پرمہم چلاکرپھیلارہاہے اورایک مہینے کے اندرہی 2کروڑسے زائد لوگوں نے اس مہم میں خودکوشامل کیاہے۔انہوں نے کہاکہ اس مہم سے نہ صرف محکمہ سیاحت کومددملے گی بلکہ دیگرمحکموں مثلاً ہارٹیکلچر، فلوریکلچر اورہینڈی کرافٹ کوبھی فائدہ پہنچے گا۔انہوں نے امرناتھ یاتریوں سے بھی اپیل کی کہ وہ جموں وکشمیرکے موسمی پھلوں کوبازارسے لے کران کالطف اٹھائیں ۔ڈائریکٹرٹورازیم کشمیر محموداحمدشاہ نے مزیدبتایاکہ سوشل میڈیاپرجموں وکشمیرکی خوبصورتی کوعام کیاجاتاتھا،لیکن اس بار ہارٹیکلچر،فلوریکلچراورہینڈی کرافٹس جوٹوازم انڈسٹری کے فریق ہیں کی بھی تشہیرکی جارہی ہے اورلوگ بھی اس مہم کافی دلچسپی لے رہے ہیں۔انہوں نے مہم کے تحت جموں وکشمیرکے موسمی پھلوں ،دست کاری اورپھولوں کوبڑھایاجارہاہے۔انہوں نے کہاکہ محکمہ کے پاس موسمی پھلوں کے بہترین فوٹوہیں جن کوسوشل میڈیاپراپ لوڈ کیاجارہاہے۔انہوں نے کہاکہ ہم چاہتے ہیں کہ سیاحوں کوریاست میں دستیاب تمام موسمی پھلوں ،پھولوں اورہینڈی کرافٹس سے متعلق جانکاری ہو۔انہوں نے کہاکہ ہارٹیکلچرکلچر براہ راست سیاحت شعبے کے ساتھ وابستہ ہے ۔انہوں نے کہاکہ جموں وکشمیرایک واحدریاست ہے جو ملک میں بادام پیداکرتی ہے ۔اس کے علاوہ اخروٹ اورخوبانی کی نوے فیصدپیداواربھی لیہہ اورکرگل میں ہوتی ہے ۔ڈائریکٹرنے مزیدکہاکہ ریاست موسمی پھلوں کے اعتبارسے کافی مالامال ہے ۔