عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر//جموں و کشمیر سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے منگل کو کشمیر ڈویژن اور جموں ڈویژن کے سرمائی زون والے علاقوں میں ہائر سیکنڈری سطح تک کے تمام سرکاری اور تسلیم شدہ نجی سکولوں کے لیے موسم سرما کی تعطیلات کا شیڈول جاری کیا۔ گورنمنٹ آرڈر کے مطابق پری پرائمری کلاسز 26نومبر سے 28فروری تک بند رہیں گے۔اسی طرح پہلی جماعت سے 8ویں جماعت تک سرمائی تعطیلات یکم دسمبر سے 28فروری 2026رہیں گی۔کلاس 9 سے 12 ویں جماعت تک 11 دسمبر 2025 سے 22 فروری 2026 تک تعطیلات رہیں گی۔آرڈر میں مزید کہا گیا ہے کہ تمام ٹیچنگ فیکلٹی کو تعطیلات کے دوران تعلیمی سرگرمیوں کے لیے دستیاب رہنا چاہیے۔ اساتذہ کو 20 فروری 2026 کو سکولوں کو دوبارہ کھولنے کی تیاری کے لیے واپس رپورٹ کرنے کی ضرورت ہے۔حکومت نے متنبہ کیا کہ اداروں کے سربراہان یا تدریسی عملے کے ذریعہ شیڈول کی کسی بھی خلاف ورزی پر قواعد کے تحت سخت کارروائی کی جائے گی۔