جموں// ریاستی گورنر این این ووہرا نے عمر قید کی سزا بھگت رہے 7 قیدیوںکے حق میں معافی دیتے ہوئے ان کی رہائی کا حکم دیا ہے۔گورنر نے ریاستی آئین کی دفعہ34کے تحت حاصل اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے 15اگست کے موقع پر7قیدیوں کی باقی ماندہ سزا معاف کر دی ہے۔حکام کے مطابق اس سلسلہ میں محکمہ داخلہ کے سیکریٹری آر کے گوئل کی طرف سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کیاگیاہے جس کے مطابق سزائے عمر قید بھگت رہے جن قیدیوں کی سزا معاف کی گئی ہے ان میں بشیر احمدولد شریف ساکنہ گوپالہ تحصیل اکھنور، محمد اقبال ولد امام دین ساکنہ منگوتہ مرمت ڈوڈہ، شلیندر سنگھ ولد کیشو رام ساکنہ کنہوتہ ڈوڈہ، اوما دیوی زوجہ آنجہانی مہندر پال ساکن دھنی دھاڑ راجوری، سائیں ولد حاجی شیرا ساکن ہ ریوالہ مہور ضلع ریاسی، عبدالاحد راتھر ولد محمد اکرم راتھر ساکنہ اونتی پورہ سرینگر اور بشیر احمد بٹ ولدعبدالغفار بٹ ساکن باہو اونتی پورہ شامل ہیں۔ ان قیدیوں کو رہائی سے قبل ضمانت اور ذاتی مچلکہ جیل سپرنٹنڈنٹ کو پیش کرنے ہوں گے۔یو این آئی