سری نگر// جموں وکشمیر بینک برانچ ٹنگمرگ میں چار ملازمین کی رپورٹ مثبت آنے کے بعد برانچ کو بند کیا گیا ہے۔
سرکار ی ذرائع نے بتایا کہ جموں وکشمیر بینک برانچ ٹنگمرگ میں رپیڈ ٹیسٹنگ کے دوران چار ملازمین کی رپورٹ پازٹیو آئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ وائرس کے پھیلاو کو روکنے کی خاطر فی الحال بینک برانچ کو بند رکھنے کے احکامات صادر کئے گئے ہیں۔
اُن کے مطابق عمارت کو سینٹی ٹائز کرنے کے بعد دوبارہ کام کاج شروع کیا جائے گا۔
بتادیں کہ وادی کشمیر میں کورونا کے یومیہ کیسز لگاتار بڑھ رہے ہیں جس وجہ سے لوگوں میں فکر وتشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔
انتظامیہ کی جانب سے اگر چہ کورونا کے پھیلاو کو روکنے کی خاطر زمینی سطح پر اقدامات کئے جارہے ہیں لیکن اس کے باوجود بھی وائرس میں کمی کے بجائے اس میں روز افزاں اضافہ ہو رہا ہے۔