عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر// حکومت نے منگل کے روز جموں و کشمیر کمیشن برائے تحفظ حقوق اطفال چیئرپرسن اور ممبران کے عہدوں پر تقرریوں کی سفارش کرنے کے لیے ذمہ دار سلیکشن کمیٹی کی تشکیل نو کا حکم دیا۔ لیفٹیننٹ گورنر کی ہدایات کے تحت جی اے ڈی کے جاری کردہ سرکاری حکم کے مطابق، کمیٹی میں سماجی بہبود کے محکمے کے وزیر کو بطور چیئرپرسن، اور محکمہ سماجی بہبود کے انتظامی سیکرٹری اور قانون، انصاف اور پارلیمانی امور کے محکمے کے سیکرٹری کو بطور ممبر شامل کیا جائے گا۔کمیٹی کو ایک سلیکٹ لسٹ تیار کرنے اور کمیشن کے چیئرپرسن اور ممبران کی تقرری کے لیے سفارشات پیش کرنے کا کام سونپا گیا ہے، جس سے جموں و کشمیر چائلڈ رائٹس کمیشن رولز، 2022 کی تعمیل کو یقینی بنایا جائے۔