سرینگر// جموں و کشمیر میں تمام بینکوں کے اوقات کار میں کٹوتی کی جارہی ہے۔اس حوالے سے یونین ٹیریٹری میں قائم سارے بینکوں میں کام کاج صبح دس بجے سے دن کے دو بجے تک ہوگا اور ملازمین کی حاضری میں بھی کمی کی جائے گی۔ یہ نئے احتیاطی تدابیر31 مئی2021تک بینکوں شاخوں اور بینک دفاتر میں عملائے جائیں گے۔ واضح رہے کہ انڈین بینکس ایسو سی ایشن کی طرف سے تمام سٹیٹ اور یوٹی لیول بینکرس کمیٹی کے کنوینئر بینکوں کو اس بارے میں صلاح جاری کی گئی ہے اور جموں و کشمیر یوٹی کا کنونیر بینک ہونے کے ناطے جموں و کشمیر بینک نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے یہاں مقیم تمام بینکوں کی ایک میٹنگ طلب کی جس میں انہیں یہ ہدا یات جاری کی گئیں ۔ میٹنگ میں UTLBCکے پریزیڈنٹ، وائس پریزیڈنٹ اور مختلف بینکوں کے اعلیٰ افسراں نے شرکت کی۔چیئرمین نے کہا کہ ایک انسان کیلئے دنیا میں سب سے بڑی دولت اسکی صحت ہے لہٰذا میری تمام گاہکوں سے یہ گزارش ہے کہ وہ اپنی اور اپنے قرابت داروں کی صحت یابی کیلئے بینک شاخوں میں جانے کے بجائے ڈجیٹل بینکنگ کا زیادہ سے زیادہ استعمال کریں۔