نیوز ڈیسک
جموں// الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزارت کے مرکزی سکریٹری الکیش کمار شرما نے منگل کو جموں و کشمیر ای گورننس ایجنسی (JaKeGA) آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کی پہلی سالانہ رپورٹ 2022-23 جاری کی۔اس موقع پر سی ای او JaKeGA، ابھیشیک شرما، ڈائریکٹر NIELIT، شمیم خان، JaKeGA ٹیم اور آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کے افسران موجود تھے۔مرکزی سکریٹری نے خطہ میں ڈیجیٹل گورننس کو فروغ دینے کے لیے UT انتظامیہ کی طرف سے کی جا رہی کوششوں کی تعریف کی۔انہوں نے NIELIT میں سائبر سیکورٹی کی تربیت حاصل کرنے والے افسران کے بیچ، JaKeGA اور انفارمیشن ٹیکنالوجی ڈیپارٹمنٹ کے افسران سے بات چیت کی۔اس موقع پر بات کرتے ہوئے ابھیشیک شرما نے بتایا کہ یہ رپورٹ سال 2022-23 میں JaKeGA کی طرف سے کامیابی کے ساتھ کیے گئے کچھ اختراعی ڈیجیٹل اقدامات کو نمایاں کرتی ہے۔