جموں //ضلع جموں میں 14,833 غیر مقامی افراد میں ڈومیسائل اسناد اجر ا کی گئیں ہیں جبکہ مجموعی طور پر ابتک 1لاکھ55ہزار 358 شہریوں کے حق میں ڈومیسائل ڈومسائل اسناد اجراکی گئیں ہیں۔ یوٹی جموں کشمیر میں غیر مقامی باشندوں کے حق میں ڈومیسائل سرٹیفکیٹ کی اجرائی کا سلسلہ جاری ہے ۔ جموں ضلع میں اب تک کل ایک لاکھ 55ہزار 358 اسناد کا اجرا ہوا ہے جن میں سے 14,833غیر مقامی افراد شامل ہیں، جنہیں ڈومیسائل اسناد دی گئیں ہیں۔اسی طرح پرمننٹ ریذیڈنس سرٹیفکیٹ (پی آر سی ) 1لاکھ،38ہزار 732 اجرا کی جاچکی ہیں ۔ڈویژنل کمشنر جموں وجے کمار شرما نے کہا ہے کہ انتظامیہ کی کوشش ہے کہ شہریوں کو ڈومیسائل اسناد بغیر کسی تاخیر اور بغیر کسی رُکاوٹ کے فراہم کی جاسکیں۔انہوںنے کہا کہ محکمہ مال کے افسران اپنے وارڈوں میں جاکر پی آر سی ہولڈروں کو موقعے پر ہی ڈومیسائل سرٹیفکیٹ اجرا کرتے ہیں جبکہ غیر مقامی شہریوں کو پہلے مطلوبہ دستاویزات داخل کرنی پڑتی ہیں اور جانچ پڑتال کے بعد ہی ان کے حق میں ڈومیسائل سرٹیفکیٹ اجرا ہوتی ہیں ۔ شرماء نے کہا ہے کہ غیر مقامی شہریوں کی یہاں پر گزارے گئے وقت کی مکمل جانچ ہوتی ہے اور اس سلسلے میں مطلوبہ اسناد کی جانچ پڑتال ہوتی ہے اور متعلقہ افسران موقعے پر جاکر مشاہدہ کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ موقعے پر اسناد کی اجرائی صرف پی آر سی ہولڈروں کیلئے ہی ہے ۔