جموں //جموں میں گرم لُو جاری ہے اور اتوار کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 42.5ڈگری سیلشس ریکارڈ کیاگیا جو گزشتہ روز کے 45.5ڈگری سے کم تھا۔ شہر میں منگل اور بدھ کے روز درجہ حرارت بالترتیب 40اور43ڈگری تھا جبکہ جمعہ کو 44.1ڈگری سیلشس درجہ حرارت ریکارڈ کیاگیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق 4جون سے ہلکی بارشوں کا امکان ہے جبکہ اگلے چند دنوں میں درجہ حرارت 40سے 45ڈگری کے درمیان رہے گا ۔دریں اثناء بجلی کی غیر اعلانیہ کٹوتی نے اہلیان جموں کا جینا دوبھر کررکھاہے اورلوگوں نے گورنر سے اپیل کی ہے کہ متعلقہ حکام کو فوری طور پر بجلی کٹوتی نہ کرنے کی ہدایت جاری کی جائے ۔