سرینگر/جموں میں سنیچر کودوسرے روز بھی کرفیو کا نفاذ جاری رہا۔
حکام کے مطابق کرفیو کا نفاذ جاری ہے تاہم دن گذرنے کے ساتھ ساتھ صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد ہی کوئی فیصلہ لیا جائے گا۔
جموں میں گذشتہ روز اُس وقت کرفیو نافذ کیا گیا جب تشدد پر آمادہ بھیڑ نے شہر میں توڑ پھوڑ کی اور درجنوں گاڑیوں کو نقصان پہنچایا۔یہ مظاہرین لیتہ پورہ حملے کیخلاف احتجاج کرتے ہوئے مسلمانوں کی املاک کو نقصان پہنچانے لگے جس کے بعد صورتحال کو قابو کرنے کیلئے کرفیو کا نفاذ عمل میں لایا گیا۔
اس دوران جموں میں انٹرنیٹ سروس بھی معطل رکھی گئی ہے۔
گذشتہ روز جونہی جموں میں صورتحال بگڑ گئی تو فوج کو مدد کیلئے طلب کیا گیا جس نے شہر میںفلیگ مارچ کیا۔