سرینگر//جمعیت اہلحدیث کے صدر پرو فیسر غلام محمد بٹ نے اس پُر آشوب دور میں مصائب و مشکلات سے نجات حاصل کرنے اسلام کو واحد راستہ قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ کشمیر ،فلسطین ،شام اوریمن کے تنازعات کو حل کر نے کے بجا ئے التوا میں ڈالکر عا لمی امن کیلئے خطرہ بڑھایا جارہا ہے۔پروفیسر بٹ جموں کے عیدگاہ میں تنظیم کے اہتمام سے منعقدہ ایک دعوتی کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔کانفرنس میں لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔اس دعوتی کانفرنس سے ممتاز علمی شخصیت علامہ ظفرالحسن المدنی نے بھی خطاب کیا۔صدرِ جمعیت پرو فیسر غلام محمد بٹ نے خطا ب کرتے ہو ئے کہاکہ مر وجہ علو م کی اہمیت اپنی جگہ لیکن یہ اسلامی تعلیمات ہی ہیں جو انسا نیت کا مرہم اور دنیا کے ہر دکھ کا مدا وا ثا بت ہو سکتی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ مادی اور ما لی ترقیوں سے انسا نی قلو ب کی تطہیر ناممکن ہے ۔انہوں نے دینی ادار وں کے قیا م کی اہمیت پر زور دیا۔کا نفرنس سے جمعیت کے نا ظم اعلیٰ ڈا کٹر عبد الطیف الکندی نے کہا کہ دہشت ووحشت کی فضا میں ہمیشہ امن و راحت اور سکو ن و قرار سے عبارت انقلاب انگیز تبدیلیاں پیدا کر نے والے وہ نو جوان ہیںجن میںخوف خدا اورانسان دوستی کے جذ بات مو جزن ہوں۔ انہو ں نے موجودہ حالات میں نوجوا نو ں کو ان کی حسا س ،صبر طلب اور سنجیدہ ذمہ داریو ں سے آگاہ کیا ۔ڈاکٹر الکندی نے کہا کہ اگر چہ نوجوانوں کی خا صی تعداد بے را ہ روی کا شکار ہے لیکن ان کی اصلا ح میں بھی ان کے ہم عمر (اللہ سے خوف کھانے والے) ہی ممد و معاون ثابت ہو سکتے ہیں۔انہوں نے انسا نی حقو ق کی پاما لیوں ،بے گنا ہوں کی گرفتار یوں، سر حدوں پر تنا و،شراب و نشہ آور ادویا ت کے پھیلاو ، بنت حوا کی عزتوں پر حملوں،اقلیتوں کے حقوق مسلنے اور ان کے دینی معا ملات میں مدا خلت پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقدا مات پریشا ن کن ہیں جن سے اجتنا ب لازم ہے ۔ کانفر نس میں چند اہم قرار دادوں کو پاس کیا گیا جن میں صنف نازک پر حملوں ،اغوا کاری اور زیادتی میں ملوث لوگوں کو عبرت ناک سزا دینے کا مطالبہ اورسبھی دینی ، سیاسی و سماجی تنظیموں کو انسانی معاشرہ کی تطہیر کے لئے ایک ہوکر کام کرنے کی تلقین کی گئی۔نظام تعلیم میں اخلاقیات کو شامل کرنے پر زور دیا گیا۔دنیا میں متنازعہ مسائل کے حل کے لئے امن پسند قوتوں سے منظم ہونے کی اپیل کی گئی ۔ہند و پاک پرسبھی مسائل کے حل کے لئے مذاکرات پر زوردیا گیا۔کانفرنس میں امت سے وابستہ سبھی مکتبہ ہائے فکرکو آگاہ کیا گیا کہ وہ قرآن و سنت کو مرجع بناکر جسد واحد بن کر اٹھ کھڑے ہوں۔ کانفرنس سے مو لا نا حا فظ عبد ا لحفیظ مدنی ، مولانا محمد یعقو ب مدنی ،مبشر احسن المدنی ،مولانا ارشاد المدنی، مولانا محمد رمضا ن المدنی ، مولانا بشارت بشیر، مولانا عبدا لبا سط مدنی، مولانا عبد الما لک سنا بلی، مولانا زبیر یاسین مد نی، مو لانا عبدا لطیف بٹ المدنی، مولانا عبد القیو م سرا جی، مولانا محمد ابرا ہیم سلفی، حا فظ عبدالر حما ن ،کنوینیر کانفرنس فیا ض احمد وانی، مو لا نا عبد العزیز مدنی ،مولانا بشارت علی ، مولانا خور شید احمد فلاحی، مولانا عبد الباقی، مو لانا منظور ا حمدگو رکھو المدنی اور مولانا محمد اکرم اعوان نے بھی خطا ب کیا۔کانفرنس میں جمو ں سول سوسائٹی کے علاوہ بہت سارے غیر مسلم دوستوں ،دانشوروں، وکلاء اور صحافیوں نے شرکت کی ۔