جموں//جل شکتی محکمہ کے یومیہ اجرت پر کام کرنے والوں نے اپنے ریگولرائزیشن کا مطالبہ کرتے ہوئے اپنا احتجاجی مظاہرہ جاری رکھا ہے۔
مظاہرین نے پرامن احتجاج کیا جس میں زیر التوا تنخواہوں کے اجرا اور اپنی خدمات کو باقاعدہ بنانے کا مطالبہ کیا گیا۔
انہوںنے کہا”ہم گزشتہ دو دہائیوں سے محکمہ میں خدمات انجام دے رہے ہیں۔ تاہم، پچھلی حکومتوں کی طرف سے بار بار کی یقین دہانیوں کے باوجود ریگولرائزیشن کی کوئی پالیسی شروع نہیں کی گئی‘‘۔ان کا کہنا تھا کہ اگر ان کے مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو احتجاج میں شدت لائیں گے۔