جموں//ملک بھر کے ساتھ ساتھ رنگوں کے تہوار ہولی جموں کشمیر میں بھی منائی گئی، جبکہ وادی میں تعینات فورسز وفوجی کیمپوں میں بھی ہولی دھوم دھام سے منائی گئی ۔ جموں شہر میں ہولی کے حوالے سے سب سے زیادہ گہما گہمی دیکھی گئی ۔ جس دوران لوگوں نے ایک دوسرے پر رنگ ڈالا اورخوشی اظہار کیا ۔ہولی میں محض ہولی والے ہی رنگ نہیں کھیلتے ہیں بلکہ ہولی پر تو کم از کم شمالی ہندوستان میں سبھی لوگ بھی رنگوں میں رنگ جاتی ہے۔ دراصل یہ موسم بہار کی خوشیاں منانے کا تہوار ہے۔ ہولی میں ٹھنڈ ختم، گرم کپڑے، لحاف و رضائی بکس میں۔ ہوا میں شام و صبح مست باد صبا اور چاروں طرف رنگا رنگ پھولوں و پھلوں سے لدے باغ اور گھروں کے گملے۔ صرف پیڑوں پر ہی بہار نہیں ہوتی ہے، اس موسم میں ذرا دیہات کا رخ کیجیے تو جناب کھیت گیہوں کی بالی سے لدے ہوا میں جھولتے نظر آتے ہیں۔ جموں وکشمیر کی گرمائی راجدھانی سری نگر میں سی آر پی ایف جوانوں نے ہولی منائی۔اپنوں سے دور جوانوں نے دھوم دھام کے ساتھ ہولی منائی۔اس موقع پر سی آر پی ایف جوانوں نے کہاکہ ملک کی خدمت کرنا اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔دریں اثنا جموں کے دیگر اضلاع میں بھی سی آر پی ایف ، فوج اور بارڈر سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں نے ہولی منائی اور ایک دوسرے کو مبارکباد پیش کی۔ہولی کے موقع پر مختلف سیاسی پارٹیوں کے رہنماوں کی جانب سے عوام کو مبارکباد دی گئی۔ اپنے پیغام میں سیاسی پارٹیوں کے رہنماوں نے کہاکہ تہواروں کو منانا ہماری گوناگوں ثقافت کا ایک اہم حصہ ہے اور ان کی بدولت آپسی بھائی چارہ اور اخوت کے رشتوں کو مضبوط کرنے میں مدد ملتی ہے۔انہوں نے امید ظاہرکی ہے کہ ہولی ہم سب کے لئے ترقی اور خوشحالی کی ایک نوید لے کر آئے گا۔ انہوں نے اس موقعہ پر جموں وکشمیر کے عوام کی خوشحالی کے بقا کے لئے دعا کی ہے۔ انہوں نے دعا کی کہ یہ دن جموں وکشمیر کے لئے امن ، ترقی اور خوشحالی کی نوید لے کر آئے۔