عظمیٰ نیوزسروس
جموں//ماڈل انسٹی چیوٹ آف انجینئرنگ وٹیکنالوجی نے یہاں ایف آئی سی سی آئی ایف ایل او ،اورشیم انڈیا کے اشتراک سے ایک بڑے سٹارٹ اَپ میلے’ادے سٹارٹ اَپ ‘فیسٹول کاانعقادکیا۔تقریب پر لیفٹیننٹ گورنرکے صلاح کار آر آر بھٹناگر مہمان خصوصی تھے۔مجمعے سے خطاب کرتے ہوئے آر آر بھٹناگر نے خطے میںزمینی سطح پرانویشن اور اینٹرپرنیورشپ کو فروغ دینے کیلئے مہتمموں کی ستائش کی ۔انہوں نے پروجیکٹوںتقریب کے دوران نمائش کیلئے رکھے۔ گئے پروجیکٹوں کی سراہنا کی اور مشیر نے اس موقع پرچار معروف سٹارٹ اَپس ،جو جموں کشمیرمیں ہیں،انکش سبھروال بانی کوررور،امت کاچرو بانی اے اے آر کے گلوبل،اروندہنڈو بانی وسویروں اور نیتورازدان بانی پوائنٹرزکوسٹارٹ اَپ اعزازات سے نوازا۔یہ سبھی سٹارٹ اپس جموں میں ہیں اورخطے میں مستحکم روزگار کوقائم کرتے ہیں۔تقریب کے دوران اعلیٰ سطحی پینل تبادلہ خیال کیاگیا۔پینل مباحثے میں کرناٹک کے فارسٹ فورس کے سابق سربراہ پناتی شری دھر،ڈایریکٹر انڈسٹریز جموں ڈاکٹر ارون کمار منہاس،منیجنگ ڈائریکٹر جے کے ٹی پی او،خالدجہانگیر،آئی ای ڈی ایس جوائنٹ ڈائریکٹرجی ویلادورائی ،چیئرمین جموں کشمیر ڈائری کواپرئیٹوفیڈریشن وکرانت ڈاگرہ اورشیم کے ایم ڈی نکھل گوڈا شامل تھے۔اس دوران کالج اور سکول بچوں کیلئے سٹارٹ اَپ کاعملی تصور مقابلے کااہتمام کیا گیا۔اس مقابلے میں جیت حاصل کرنے والوں کو نقد انعام اور اسناد سے نوازاگیا۔مقابلے کیلئے جموں کشمیر سے1800درخواستیں موصول ہوئی تھیں اور ان کی جانچ ایک جیوری نے کی۔