عظمیٰ نیوزسروس
جموں//جموں و کشمیر میں 26اپریل کو ہونے والے پارلیمانی انتخابات کے دوسرے مرحلے کیلئے مزید دو اور امیدواروں نے جموں لوک سبھا حلقہ سے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے ۔ امیدواروں بشمول سریندر سنگھ آزاد امیدوار اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے جگل کشور نے ریٹرننگ آفیسر جموں لوک سبھا حلقہ کے دفتر میں اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے ۔ ان دونوں امیدواروں کی طرف سے کاغذات نامزدگی داخل کرنے کے ساتھ ہی 5 جموں پی سی کیلئے امیدواروں کی کل تعداد چار ہو گئی ۔ کاغذات نامزدگی داخل کرنے کا آخری دن 4اپریل 2024کو سہ پہر 3بجے تک ہے ۔