محمد تسکین
بانہال//جموں سرینگر قومی شاہراہ کو مختلف مقامات پر برف باری اور پتھرگرنے کی وجہ سے دو دن کی بندش کے بعد جزوی طور پر گاڑیوں کی آمدورفت کے لیے بحال کر دیا گیا۔ قومی شاہراہ بند ہونے سے400 گاڑیاں پھنسی ر ہیں۔پسیاں گر آنے سے قومی شاہراہ جمعہ کو دوسرے دن بھی بند رہی۔ٹریفک پولیس نے بتایا کہ مختلف مقامات پر بحالی کا کام مکمل ہونے کے بعد سہ پہر ہائی وے پر ٹریفک بحال کر دی گئی اور پہلے پھنسے ہوئے گاڑیوں کو نکالا کیا گیا۔ شیربی بی کے قریب سڑک کا ایک حصہ یکطرفہ ہے اور کئی جگہوں پر پھسلن بھی ہے۔ٹریفک پولیس نے کہا کہ کئی مقامات پر برف باری اور پتھرگرنے کے درمیان ہائی وے کے بند ہونے کی وجہ سے وادی کشمیر جمعہ کو مسلسل دوسرے دن ملک کے دیگر حصوں کے ساتھ سطحی نقل و حمل سے منقطع رہی۔کشتواڑی پاتھھر، شیربی بی، مگر کوٹ، مہاڑ،کیفے ٹیریا اور ڈلواس میں بحالی کا کام شروع کیا گیا تاکہ اسے ٹریفک کے قابل بنایا جا سکے۔دریں اثناوادی کو جموں ڈویژن کے جڑواں اضلاع راجوری اور پونچھ سے جوڑنے والی تاریخی مغل سڑک اور لداخ کو جوڑنے والی سرینگر-سونہ مرگ-گمری سڑک بھی برف باری کے جمع ہونے کی وجہ سے گزشتہ 3 دنوں سے بند ہے۔