عظمیٰ نیوز سروس
جموں//پولیس نے ریلوے سٹیشن پر 3روہنگیائی خواتین کو 2بچوں سمیت حراست میں لیا، جو غیر قانونی طور پر بھارت میں داخل ہوئی ہیں۔ایک شخص جو انہیں لینے کیلئے آیا تھا، اسے بھی حراست میں لیا گیا ہے۔پولیس نے جموں ریلوے سٹیشن پر 3روہنگیائی خواتین کو اس وقت حراست میں لیا جب وہ دو بچوں کے ہمراہ ٹرین سے جموں وارد ہونے جارہی تھیں۔ انہیں لینے کیلئے آئے صادق حسین کو بھی حراست میں لیا گیا ہے۔ایک خاتون کی شناخت صفیرہ بیگم کے طور پر کی گئی ہے۔صادق حسین جموں میں پچھلے پانچ برسوں سے مقیم ہے ۔ اس سے قبل پولیس نے جموں کے تین اضلاع میں 18روہنگیائی باشندوں کو گرفتار کیا تھا۔