عظمیٰ نیوز سروس
جموں //جموں خطے میں گزشتہ کچھ عرصہ سے بڑھتی ہوئی ملی ٹینٹ کارروائیوں کیخلاف اکھل بھارتیہ ودیارتھی پریشد نے مختلف مقامات پر احتجاج احتجاجی مظاہرے کئے ۔اکھل بھارتیہ ودیارتھی پریشد یونٹس نے حالیہ دہشت گردانہ حملوں کے خلاف مختلف مقامات بالخصوص مہانگر، بشنا، سندربنی اور جموں یونیورسٹی کی یونٹ کی جانب سے احتجاج کرتے ہوئے کہاکہ ملی ٹینٹوں کی جانب سے مذکورہ کاررروائیاں انتہائی تشویش ناک ہیں جبکہ سماج مخالف عناصر کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے ۔مظاہرین نے پاکستان کا پتلا بھی نذر آتش کیا ۔یہ مظاہرے پچھلے 72 میں ہونے والے حالیہ دہشت گردانہ حملوں کے ردعمل میں ہوئے ہیں۔مظاہرین نے کہاکہ ریاسی، ہیرا نگر اور چھترگلہ (ڈوڈہ) میں ملی ٹینٹوں کی کارروائیاں تشویش ناک ہیں ۔اے بی وی پی جموں و کشمیر کے ریاستی سکریٹری اکشی بلوریا نے کہا کہ دہشت گردی کے بڑھتے ہوئے واقعات کا معاملہ انتہائی تشویشناک ہے۔ انہوں نے کہاکہ ’’ہم حکومت اور سیکورٹی اداروں سے سختی سے کام لینے کی اپیل کرتے ہیں‘‘۔اے بی وی پی جموں مہانگر یونٹ کے سکریٹری ارمان کھجوریا نے کہا کہ ’ہمارا احتجاج ان کے خلاف کارروائی کا مطالبہ ہے‘‘۔