سرینگر/سرمائی دارالحکومت جموں کے بس سٹینڈ میں گذشتہ رات ایک کم شدت والا دھماکہ ہوا۔
سنیچر کو اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ یہ دھماکہ رات کے دوران ایک لوڈ کیریئر کے نزدیک ہوا ۔
خبر رساں ایجنسی اے این آئی نے اطلاع دی ہے کہ اس دھماکے کی وجہ سے لوگوں میں خوف پیدا ہوگیا۔
اس دھماکے سے کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم اُس لوڈ کیریئر کو کچھ نقصان پہنچا ہے جس کے نزدیک یہ دھماکہ ہوا۔
دھماکے کے فوراً بعدپورے جموں شہر میں حفاظتی اقدامات مزید سخت کردئے گئے ہیں۔