سرینگر/پولیس نے جمعرات کو دعویٰ کیا کہ اُنہوں نے اُس نوجوان کو گرفتار کرلیا جس نے کچھ گھنٹے قبل جموں کے بس اسٹینڈ میں گرینیڈ دھماکہ کیا۔
اس دھماکے میں ایک شہری جاں بحق اور30سے زیادہ زخمی ہوگئے۔
جموں کشمیر پولیس کے سربراہ دلباغ سنگھ نے خبر رساں ایجنسی اے این آئی کو بتایا کہ گرینیڈ پھینکنے والے کو دھماکے کے کچھ گھنٹے بعد ہی گرفتار کرلیا گیا ہے۔