کپوارہ//جمو ں و کشمیر بینک شاخ درگمولہ کپوارہ آگ کی ایک واردات میں تباہ ہوگئی جبکہ بنک میں ضروری سامان بھی خاکستر ہوگیا ۔عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ درگمولہ میں قائم جمو ں و کشمیر بینک میں اتوار کو اچانک آ گ نمو دار ہوئی جس نے فوری طور ساری عمارت کو اپنی لپیٹ لے لیا ۔عمارت میں لگی آگ کے شعلے جب دور دور تک دکھائی دئے تو مقامی لوگو ں ،پولیس اور فائر سروس اہلکاروں نے جائے واردات پر پہنچ کر بچائو کاروائی شروع کی تاہم بینک میں ضروری مشینری جن میں کمپیوٹر جل کر تباہ ہوئے ۔بتایا جاتا ہے کہ بینک میں ضروری کا غذات کو بچایا گیا ۔پولیس کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کی وجوہات فوری طور معلوم نہیںہوسکیں تاہم پولیس نے کیس درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ۔