سرینگر//پریزنٹیشن کانونٹ کی 11سالہ طالبہ سمارا علی نے شیر کشمیر انڈور سٹیڈیم میں منقعدہ جمناسٹک چمپئن شپ میں سونے کا تمغہ اپنے نام کرلیا ہے۔ ریاست کے نائب وزیر اعلیٰ نرمل سنگھ نے سماراکو اعزاز سے نوازا ، جو اس موقعے پر مہمان خصوصی تھے۔ سمارا کی والدہ نے کہا کہ جمناسٹک صوبہ جموں میں زیادہ عام ہے اور ایسا کم دیکھنے کو ملتا ہے کہ وادی سے تعلق رکھنے والا کوئی ایتھلیٹ اس شعبے میں تمغہ حاصل کرے۔ سمارا،جو حاجی نذیر احمد میر کی نواسی ہے، نے ضلع سطح کا مقابلہ اپنے نام کرلیا جبکہ ریاستی سطح پر دوسری پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب رہی۔ ان مقابلوں کا انعقاد جموں وکشمیر سپورٹس کونس کی طرف سے انڈر 14اور انڈر 17زمروں کیلئے کیا تھا۔