سرینگر// جمعیت اہلحدیث کی طرف سے کھادی مل میدان آلوچی باغ (متصل ٹینگہ پورہ بائی پاس پل)میں امسال مرکزی سطح پر عید نماز صبح7بجے ادا کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا گیا کہ صدر جمعیت پروفیسر غلام محمد بٹ المدنی کی پیشوائی میں نماز عید ادا کی جائے گی۔ جمعیت کے ناظم اعلیٰ ڈاکٹر عبدالطیف الکندی نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ گزشتہ2برسوں سے حلقہ جات سطح پر ہی نماز عید کی ادائیگی کی جاتی تھی تاہم مرکزیت کوبرقرار رکھتے ہوئے جمعیت اہلحدیث نے ایک بار پھر سے پہل کرتے ہوئے اجتماعیت کے موقف کے تحت کھادی مل میدان آلوچی باغ (متصل ٹینگہ پورہ بائی پاس برج) میں نماز عید ادا کرنے کا فیصلہ لیا۔جمعیت کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر عبد اللطیف الکندی نے کہا کہ جمعیت سے منسلک سرینگر کی کسی بھی مسجد میں نماز نہیں ہوگی لہٰذاجن مساجد نے پہلے ہی اعلانات شائع کئے ہیں انہیں کالعدم تصور کیا جائے اور مرکزی جمعیت کے پروگرام کے مطابق کھادی مل گراؤنڈ میں ہی عید نماز ادا کرنا یقینی بنایا جائے۔