سرینگر//31دسمبرکوجمعیت اہلحدیث کے مجلس شوریٰ کے سالانہ اجلاس میں تنظیمی ،دینی ،تعلیمی وتبلیغی سرگرمیوں اورکشمیرکی تازہ صورتحال کاجائزہ لیاجائیگا۔ جمعیت کے ترجمان نے بتایاکہ جمعیت کی مجلس شوریٰ کاسالانہ ایک اہم اجلاس 31دسمبراتوارکوسلفیہ مسلم انسٹی چیوٹ پرے پورہ میں منعقدہوگا۔انہوں نے کہاکہ جمعیت صدرمولاناغلام محمدبٹ مدنی کی زیرصدارت ہونے والایہ اجلاس صبح ساڑھے 10بجے سے نمازعصرتک جاری رہے گاجس میں ریاست کے تینوں خطوں جموں ،کشمیراورلداخ کے 425مجلس شوریٰ ممبران شرکت کریں گے ۔جمعیت ترجمان نے مزیدکہاکہ دن بھرجاری رہنے والے اس اہم اجلاس کے دوران تنظیمی امورات ،دینی ،تعلیمی اورتبلیغی سرگرمیوں کامکمل احاطہ کرنے کیساتھ ساتھ ریاست جموں وکشمیر بالخصوص کشمیروادی میں جاری صورتحال پربھی تفصیلی غوروخوض کیاجائیگا۔(کے این ایس)