سرینگر//ریاستی حکومت نے اس بات کی وضاحت کی ہے کہ جماعت اسلامی کے زیر تحت چلنے والے اداروں کو ابھی تک پابندی سے مستثنیٰ رکھا گیا ہے۔ ریاستی حکومت کے ترجمان روہت کنسل نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی کے تعلیمی ادارے ، مساجد اور یتیم خانے فی الحال بند کرنے کے اقدام سے الگ رکھے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ دنوں میں جو اس ضمن میں افواہیں پھیلائی جارہی ہے وہ صحیح نہیں ہے۔