شوپیان // جماعت اسلامی کے ایک سکول پرنسپل کو گرفتار کر کے ان پر پبلک سیفٹی ایکٹ لگاکر انہیں کھٹوعہ جیل منتقل کردیا گیا ہے۔حالانکہ ریاستی حکومت نے اس بات کا اعلان کیا تھا کہ جماعت اسلامی کے سکول نہ بند کئے گائیں گے اور نہ انہیں چلانے والے مدرسین کیخلاف کوئی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔شاہ ہمدان انسٹی چیوٹ شوپیان کے پرنسپل پر اتوار کو سیفٹی ایکٹ لگایا گیا۔پرنسپل مبشر حسین ساکن آنیورہ کو چند ہفتے قبل حراست میں لیا گیا تھا، لیکن اب انہیں کھٹوعہ جیل منتقل کردیا گیا ہے۔ادھر امیر جماعت اسلامی ڈاکٹر حمید فیاض کو بھی کھٹوعہ جیل منتقل کردیا گیا ہے۔