کنگسٹن//دولت مشترکہ کھیلوں میں 400 میٹر ہرڈل چمپئن کیلسے ا سپینسر اور عالمی ریلے میڈلسٹ رائکر ھالٹن کو جمائیکا ایتھلیٹکس ایسوسی ایشن نے اینٹی ڈوپنگ قوانین کی خلاف ورزی کا قصوروار پایا ہے اور انہیں عارضی طور پر معطل کر دیا گیا ہے ۔جمائیکا ایتھلیٹکس ایڈمنسٹریٹیو ایسوسی ایشن (جے اے اے اے ) نے ایک بیان جاری کر کے کہا "ہم جمائیکا کے اینٹی ڈوپنگ کمیشن (جاڈکو) نے اپیل کی ہے کہ ایتھلیٹ ا سپینسر اور ھائلٹن کے خلاف اینٹی ڈوپنگ قوانین 2015 کی دفعہ آٹھ کے تحت آزاد تادیبی کمیٹی میں سماعت کی جائے ۔ " انہوں نے بتایا کہ دونوں کھلاڑیوں کو ضابطہ 2.3 کی خلاف ورزی کا قصوروار پایا گیا ہے جس کے تحت کھلاڑیوں کا اپنے نمونے کو جمع کرانے سے منع کرنا یا اسے جان بوجھ کر نظر انداز کرنا شامل ہے ۔ ایسے میں دونوں جمائیکا کھلاڑیوں کو چار سال کی معطلی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے ۔واضح رہے کہ اسپینسر نے گلاسگو دولت مشترکہ کھیل 2014 میں طلائی تمغہ جیتا تھا۔ وہ برلن 2009 عالمی چیمپئن شپ میں چار گونا 400 ریلے میں چاندی کا تمغہ بھی جیت چکے ہیں۔ ھالٹن نے 2011 ورلڈ چیمپئن شپ میں چار ضرب 400 ریلے میں کانسے کا تمغہ جیتا تھا۔