ریاسی//خزانہ اور منصوبہ بندی کے وزیر اجے نندا نے کہا ہے کہ دین دیال اُپادھائے یوجنا کے تحت بغیر بجلی والے دیہات میں بجلی سپلائی فراہم کی جائے گی۔آج جلڈی کھوٹے میں 63کلوواٹ ٹرانسفارمر عوام کے نام وقف کرنے کے بعد وزیر نے اِن خیالات کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ علاقے میںبجلی سپلائی میں معقولیت لانے کے لئے سی ڈی ایف میں 9.88 لاکے روپے خرچ کئے گئے ہیں۔اس موقعہ پروزیر نے عوام کی مانگوں پر غور کرنے کی یقین دہانی کرتے ہوئے کہا کہ سرکار ریاست بالخصوص پسماندہ علاقوںکی ترقی کے لئے کوشاں ہے۔