کپوارہ//جعلی نوکریا ں فراہم کرنے کا پردہ فاش کرتے ہوئے ہندوارہ پولیس نے ملزم کو حراست میں لیکر کیس درج کر کے تحقیقات شروع کی ۔ معلوم ہو اہے کہ پولیس تھانہ ہندوارہ میں ظہور احمد خان ولد وفادار خان ساکن بٹہ پورہ ہایہامہ اور نذیر احمد میر ولد غلام حسن میر ساکن وارسن کرالہ پورہ نے ایک مشترکہ شکایت درج کی کہ فیا ض احمد بٹ ولد عبد العزیز بٹ ساکن ویلگام نے انہیں نوکری کے جھانسہ میں لاکر ان سے بھاری رقم کے عو ض جعلی آرڈر فراہم کئے جن پر مختلف محکمو ں کے سر براہان کے دستخط کئے گئے ہیں۔شکایت میں یہ بھی درج کیا گیا ہے کہ فیاض احمد نے وادی کے مختلف علاقوں کے نوجوانوں کو نوکری دینے کے بہانے رقم اینٹھ لی ۔ہندوارہ پولیس نے ملزم کو گرفتار کر نے کے لئے بڑے پیمانے پر تلاش شروع کی اور جمعرات کو ہندوارہ پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے ایک کیس زیر ایف آئی آ ر نمبر 387/2017.US.420.467RPCدرج کر کے تحقیقات شروع کی ۔ایس ایچ او ہندوارہ اعظم اقبال خان نے کشمیر عظمیٰ کو بتا یا کہ جعلی نوکریا ں فراہم کرنے والے ملزم کو گرفتار کیا ہے اور تحقیقات جاری ہے ۔انہو ں نے کہا کہ ملزم کے تحویل سے کچھ جعلی دستاویزات بھی بر آمد کئے ہیں جن سے اس بات کی تصدیق ہوتی ہے کہ ملزم نے بے روز گار نوجوانو ں کی نوکری کی لالچ دیکر ان سے بھاری رقم وصول کی ۔