بانہال // بانہال کے مقامی صحافی مدثر میر کے چھوٹے بھائی جاوید احمد میر کے انتقال پر جرنلسٹ ایسوسی یشن رام بن نے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا ہے۔یہاں جاری ایک پریس بیان کے مطابق ان سلسلے میں جرنلسٹ ایسو سی ایشن کے ضلع صدر رام بن محمد تسکین کی صدارت میں ایک تعزیتی اجلاس منعقد کیا گیا جس میں مرحوم کے لئے دعائے مغفرت جبکہ لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی دعا کی گئی۔اجلاس میں ان کے علاوہ رویندر کچلو، ایم ایم پرویز، دانش وانی، راشد رسول، پرنس جہانگیر، نواز رونیال، شھبم انتھل، عارف وحید، مدثر جرال، رفیق خان و دیگران نے شرکت کی اور غم زدہ خاندان خصوصی طور مدثر احمد کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا اور مرحوم کے لئے جنت الفردوس کی دعا کی گئی