شوپیاں//اتوار کی شام صورہ میں میں مارے گئے پولیس اہلکارفاروق احمد یتو ولد حبیب اللہ یتو کی نماز جنازہ میں سینکڑوں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی اور انہیں پر نم آنکھوں سے سپرد خاک کیا گیا۔جاں بحق اہلکار کی میت جب اسکے آبائی گائوں کیگام پہنچائی گئی تو گاؤں میں ہر طرف ماتم چھا گیا۔بڑی تعداد میں لوگ اپنے گھروں سے باہر نکلے اور مہلوک کے گھر پہنچ کر یکجہتی کا اظہار کیا۔سینکڑوں لوگ فاروق کے آخری سفر میں شامل ہوئے۔ فاروق احمد کے رشتہ دار وں کے مطابق گھر والوں کی ساری اُمیدیںفاروق سے ہی وابستہ تھیں۔بوڑھے ماںباپ کے علاوہ فاروق کے گھر میں فاروق کی پانچ سالہ بیٹی افلاق ،دو سالہ بیٹا وارس اور فاروق کی اہلیہ مسرت بیگم ہیں۔فاروق گھرکا اکلوتا کمانے والا تھا۔