سرینگر//حزب المجاہدین نے شوپیان اور اسلام آباد میں جاں بحق نوجوانوں کوزبردست خراج عقید پیش کیا ہے۔ آپریشنل چیف برہان الدین نے کہا کہ شوپیان اور اسلام آباد میں جاں بحق ہوئے نوجوانوں کو خراج عقیدت اداکرنے کے لئے حزب چیف سید صلاح الدین نے ایک خصوصی اجلاس طلب کیا۔ حزب چیف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کشمیر کی رواں جدوجہد کو کمزور نہیں کرسکتا اور کشمیریوں کی طرف سے پیش کی جارہی قربانیوں کے ساتھ کسی کو بھی کھلواڑ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ادھرلشکر طیبہ چیف کمانڈر محمودشاہ نے شوپیاں میں جاں بحق ہونے والے تمام لوگوں کو دل کی گہرائیوں سے خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ ہندوستان بدترین مثالیں قائم کررہاہے ۔اس وقت سینکڑوں نوجوان ،عورتیں ،بچے بھارتی مظالم کا شکارہوکر زخموں سے چورچور ہیں ۔ظلم وستم کی نئی داستانیں رقم کی جارہی ہیں جبکہ مہذب دنیا اور حقوق انسانی کے علمبردار اس قتل عام پر خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں ۔ محمودشاہ نے کہاکہ ہندوستان مجبورکررہاہے کہ کشمیری اپنے درد کا احساس کروانے کے لئے ظلم کا تھوڑا سا حصہ دہلی ،ممبئی اور کولکتہ کے لوگوں کو بھی بھیجیں ۔پھر دنیا انہیں دہشتگردقراردے گی ۔