شوپیان// زینہ پورہ شوپیان میں پولیس حراست میں ایک قیدی فرار ہونے میں کامیاب ہوا ہے۔مفرور قیدی ایک جاں بحق جنگجو کا بھائی ہے جسے ایک شہری کی ہلاکت کے سلسلے میں حراست میں لیا گیا تھا ۔ شوپیان میں 10روز قبل شہری کی ہلاکت ہوئی۔اس ہلاکت کے سلسلے میں پولیس تھانہ زینہ پورہ نے سابق جنگجو کمانڈر صدام پڈر کے بھائی شاکر احمد پڈر اور سابق جاں بحق جنگجو نثار احمد وانی ساکنان ہف شرمال کے دو بھائیوںسہیل احمد وانی ،شاکر احمد پڈر اور تیسرے ایک نوجوان سہیل احمد شیخ کے ساتھ حراست میں لیا تھا ۔ سہیل احمد شیخ،شاکر احمد پڈر اور سہیل احمد وانی کو ایس اوجی زینہ پورہ نے طا رق احمد موہند نامی شہری کی ہلاکت کے سلسلے میں15جولائی کو حراست میں لیا ۔طارق احمد نامی شہری کی تشدد زدہ نعش 9جولائی کو برآمد کی گئی تھی ۔اس سلسلے میں ایف آئی آر زیر نمبر36/2018زیر دفعات 302،364اور7/25کے تحت زینہ پورہ پولیس تھانے میں کیس درج کیا گیا ہے ۔مفرور قیدی کو تلاش کرنے کی غرض سے پولیس نے بڑے پیمانے پر تلاشی کارروائی شروع کردی ۔