یو این آئی
ٹوکیو//جاپان میں 6.9 شدت کے شدید زلزلے کے بعد سونامی وارننگ جاری کر دی گئی ہے تاہم 3 گھٹنے کے بعد زلزلے کے بعد واپس لے لی گئی۔ جاپان کے صوبہ ایواتے کے ساحل سے متصل علاقے میں شدید زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کی شدت 6.9 ریکٹر اور جاپان کے سسمک انٹینسٹی اسکیل (شندو) پر 4 ریکارڈ کی گئی۔زلزلے کے بعد سونامی کی وارننگ جاری کی گئی تاہم متعلقہ ادارے شدید متاثرہ علاقوں میں صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے متحرک ہیں۔زلزلے کا وقت 5:03 بجے شام تھا، اور ابتدائی طور پر اسے 6.7 ریکٹر رپورٹ کیا گیا تھا، بعد میں جاپان میٹرولوجیکل ایجنسی نے شدت کو 6.9 قرار دیا۔ذرائع نے بتایا کہ آفوناٹو پورٹ اور کوجی پورٹ میں 20 سینٹی میٹر کی لہریں ریکارڈ کی گئیں، جبکہ سونامی ایڈوائزری میں 1 میٹر تک کی لہروں کی پیش گوئی کی گئی تھی۔ ایڈوائزری 8 بجے شام کے بعد واپس لے لی گئی۔ابتدائی طور پر زلزلے کے جھٹکے موریوکا اور یاہابا (ایواتے) اور واکویہ (میگی پریفیکچر) میں محسوس کیے گئے۔ شام 8:30 تک مزید 11 جھٹکے ریکارڈ ہوئے، جن میں ایک زلزلہ 6.3 ریکٹر اور شندو 3 کی شدت والا تھا۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق کسی جانی نقصان یا پراپرٹی کو نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ٹوہوکو الیکٹرک پاور نے بتایا کہ اونگاوا نیوکلئر پاور پلانٹ میں کوئی غیر معمولی صورتحال نہیں ہے، جبکہ ٹو ہوکو شینکانسن کی خدمات سینڈائی اور شین-آوموری اسٹیشنز کے درمیان وقتی طور پر معطل رہیں۔وزیر اعظم ساناے تاکائیچی نے عوام سے ساحلی علاقوں سے دور رہنے اور ممکنہ بعد از زلزلے جھٹکوں اور سونامی لہروں کے لیے چوکس رہنے کی اپیل کی۔جاپان میٹرولوجیکل ایجنسی کے ایک اہلکار نے کہا کہ آئندہ چند دنوں میں اسی یا زیادہ شدت کے زلزلے آنے کے امکانات موجود ہیں۔