بھدرواہ//جمعہ کے روز جامعہ اسراریہ بھدرواہ کا سالانہ جلسہ منعقد ہوا، اس موقعہ پر جامع کے طلبہ نے والہانہ انداز میں نعتیہ اور تقریری پروگرام بھی بڑے جذبے سے پیش کیا عوام کی جانب سے تحائف بھی حاصل کئے کانفرنس میں مہمان خصوصی حضرت مولانا شیخ عبدالرشید داؤدی کشمیر سے اور ضلع ڈوڈہ و کشتواڑ کے علماء کرام و ذمہ داران اہل سنت کے ساتھ مولانا غلام محمد رضوی نے بھی امت مسلمہ کو عظمت مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم اور دینی اداروں کی ضرورت اور اہمیت پر مفصل روشنی ڈالی۔ اس کانفرنس میں تحصیل بھدرواہ کے ساتھ ساتھ ضلع ڈوڈہ و کشتواڑ کے مختلف علاقہ جات اور بنی بسولی کند لوانگ ہماچل پردیش کے ضلع چمبہ سے عاشقان اولیاء و انبیاء علیہم السلام نے کثیر تعداد میں شرکت فرماکر کر زندہ دلی کا ثبوت پیش کیا اور ساری عوام و ذمہ داران وجملہ مہمانان نے اس پرمنظر موقعہ پر جامعہ اسراریہ اہل سنت غوثیہ جامع مسجد سرتنگل کے چیئرمین و پرنسپل مولاناقاری عبدالغفار نقشبندی کی محنتوں اور خدامات کوسراتے ہوئے نعروں کے ساتھ پرجوش آوازمیں مبارک بادیوں سے نوازاگیا جب کہ اس کانفرنس کی نظامت بڑے ہی اچھے اور جوشیلے انداز میں مولانا عبدالغفار نقشبندی نے فرمائی۔ فارغ ہونے والے طلبہ میں حافظ محمد عارف رضوی ساکن بٹلہ بھدرواہ، حافظ سید آفتاب حسین قادری چھترن ڈوڈہ ،حافظ مدثر حسین قادری چاٹا ڈوڈہ، حافظ صباحت حسین رضوی ٹانٹنا ڈوڈہ ،قاری سید محمد شبیر قادری ڈوڈہ،قاری صدیق حسین رضوی بھدرواہ قاری محمد ہارون رضوی ڈوڈہ ،قاری عاقب حسین رضوی ڈوڈہ شامل ہیں۔