سری نگر// کشمیر زون پولیس کے انسپکٹر جنرل وجے کمار نے بدھ کو کہا کہ نوجوانوں کی طرف سے پتھراﺅ کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ سری نگر کی تاریخی جامع مسجد کے باہر گذشتہ جمعہ کو پیش آئے پتھراﺅ کے واقعہ میں ملوث 39 نوجوانوں کو گرفتار کیا گیا ہے جن میں سے قریب ایک درجن پر پبلک سیفٹی ایکٹ کا اطلاق کیا جائے گا۔
آئی جی وجے کمار نے پولیس کنٹرول روم میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس میں کہا”میں کھل کر بولنا چاہتا ہوں کہ پتھربازی کو ہم برداشت نہیں کرنے والے ہیں“۔