.کشتواڑ// جے کے پی سی سی نائب صدر ورکن اسمبلی اندروال جی ایم سروڑی نے کولی گاڑدرابشالہ میں پسیاں گرنے سے پیش آئے دلخراش سانحے پرگہرے دکھ والم کااِظہارکیاہے،واضح رہے کہ اس سانحے میں تین افراد کی موت واقع ہوئی ہے جن میں ایک کمسن بچی بھی شامل ہے۔سروڑی نے چوہدری فاروق احمد ولد چوہدری عبدالوحید ساکنہ بھاگرا نالہ، سرتھل، تین ماہ کی بچی انشا امتیاز دختر امتیاز احمد ساکنہ سروڑی اور چندرپرکاش ولد پرس رام ساکنہ بالگران درابشالہ جان بحق ہوئے ہیں۔غمزدہ کنبوں کیساتھ گہری ہمدردی کااِظہارکرتے ہوئے جی ایم سروڑی نے کہایہ یہ انتہائی دردناک سانحہ ہے، اُنہوں نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا ’’میں چوہدری فاروق ،چندر پرکاش اور معصوم ننھی بچی انشاء کی اس المناک موت پرانتہائی رنجیدہ ہوں اور میری ہمدردی غمزدگان کیساتھ ہے‘‘۔سروڑی نے جان بحق ہوئے افراد کی روح کی تسکین کیلئے دعاکی اور حکومت سے فی کس 10لاکھ روپے ایکسگریشیا معاوضے کی مانگ کی۔رکن اسمبلی اندروال سروڑی نے معاملہ ضلع انتظامیہ کیساتھ اُٹھاتے ہوئے ڈپٹی کمشنر کشتواڑ کوہدایت دی کہ وہ غمزدگان کوہرممکن امدادمہیاکرائیں۔اُنہوں نے زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے بھی دعاکی۔