بانہال // فوج کی طرف سے تین روز تک جاری رہنے والا بانہال یوتھ فیسٹیول آج اپنے اختتام کو پہنچا۔ اس موقع پر برگیڈیر گیارہ سیکٹر راشٹریہ رائفلز راجو چاولہ مہمان خصوصی جبکہ ایس ڈی ایم بانہال وکاس ورما مہمان ذی وقار کے طور موجود تھے۔ اس میلے کے آخری دن سینکڑوں کی تعداد میں لوگ ہیلی پییڈ بانہال میں موجود تھے۔ بانہال یوتھ فیسٹیول کے آخری دن سکولی بچوں ، نوجوان کلکاروں اور فنکاروں نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا اور وہاں موجود سینکڑوں سامعین سے خوب داد وصول کی۔ کشمیری روف ، گورپ سانگ ، ڈانس ، فوجی پائپ بینڈ ، فوجی کتوں کے کرتب اور پنجابی بانگڑہ آخری دن کے شو میں چھائے رہے اور لوگوں نے خوب لطف اٹھایا۔ اس موقع پر تین روزہ یوتھ فیسٹیول میں اجتماعی اور انفرادی طور پر بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے نوجوانوں ، سکولی بچوں میں نقدی انعامات ،میڈل اورا سناد تقسیم کی گئیں۔ لوگوں نے فوج کی طرف سے یوتھ فیسٹیول بانہال کے کامیاب انعقاد پر فوج کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس فیسٹیول سے یہ ثابت ہوگیا کہ بانہال جیسے دور افتادہ پہاڑی علاقے میں بھی نوجوانوں اور بچوں میں ہنر موجود ہے اور فوج نے پیلٹ فارم فراہم کرکے اْن کے اندر پائے جانے والی صلاحتوں کو اعتمادبخشا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فوج کی طرف سے ایسے پروگرام نوجوانوں کو منشیات اور دیگر غلط راستوں پر چلنے سے روکنے میں مرکزی کردار ادا کر سکتے ہیں۔