بارہمولہ // پکھرپورہ اور سگی پورہ جھڑپوں میں جمعرات کو مارے گئے تین جنگجوئوں کو بارہمولہ کے مضافاتی گائوں گانٹہ مولہ میں رات کی تاریکی کے دوران سپرد خاک کیا گیا ۔ معلوم ہو اہے کہ ان تین غیر ملکی جنگجوئوں کو جمعرات کو رات کے نو بجے لایا گیا ۔جس کے بعد شیری پولیس تھانہ سے وابستہ پولیس اہلکاروں اور مقامی لوگوں نے رات کے دس بجے سرینگر مظفرآباد روڑ کے بغل میں فوجی کیمپ کے نزدیک گانٹہ مولہ مضافاتی گائوں میں غیر ملکی جنگجو کیلئے بنائے قبرستان میں سپرد خاک کیا ۔اس قبرستان میں اب تک70 کے قریب غیر ملکی جنگجو دفن ہیں جو وادی کشمیر کے مختلف جھڑپوں میں مارے گئے ہیں جن میں کئی علیٰ کمانڈر بھی شامل ہیں ۔