جموں// تلاب تلو بابا جھولے شاہ گرائونڈ میں خالصہ کرکٹ کلب کی طرف سے منعقدہ تیسرے سکھ پریمئر لیگ کے افتتاحی میچ میں خالصہ کرکٹ کلب جموں نے میڈیا الیون کو شکست دی۔ میڈیا الیون نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ20آوروں میں151رنز بنائے جس میں امیت کمار نے 48گیندوں میں 73رنز ، سنیل بالی نے 22گیندوں میں16رنز جبکہ نیتن کنورتا نے19گیندوں کا سامنا کرکے 15رنز بنائے۔خالصہ کرکٹ کلب کی طرف سے سریندر سنگھ، پرتپال سنگھ، گرپریت سنگھ اور ہرجندر پال سنگھ نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔اپنی پاری کی شروعات کافی اچھی رہی اور کل 15آوروں میں ہدف کو پار کرکے میچ جیت لیا جس میں ہر جندر پال نے37گیندوں میں62رنز ، سریندر سنگھ نے 19گیندوں میں27رنز جبکہ کول پریت نے9گیندوں کا سامنا کرکے 15رنز بنائے۔اس موقع پر جموں کشمیر ہاکی کے ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری گر دیپ سنگھ بخشی جو بطور چیف گیسٹ تھے، نے ہارنے اور جیتنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔ اس موقع پر افتتاحی میچ میں بہترین کارکردگی پر خالصہ کرکٹ کلب کے ہر جندر سنگھ کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا۔