راجوری //راجوری کے تھنہ مندی علاقے میں دوران شب گوجر کنبے پر اس وقت قیامت ٹوٹ پڑی جب گائو خانہ پر آسمانی بجلی گر جانے کے نتیجے میں 50مویشی ہلاک ہو گئے جبکہ ایک شہری بھی زخمی ہو گیا ۔ پولیس نے بتایا کہ تھانہ منڈی کے علاقے باری بہک میں ایک ڈھوک پر آسمانی بجلی گری جس میں تین خانہ بدوش خاندانوں کو نقصان پہنچا ،جب کہ ان کے پچاس کے قریب مویشی ہلاک ہو گئے۔ایک مقامی شخص محمد جنید ولد فیض حسین سکنہ گمبھیر مغلاں زخمی ہو گیا۔ ایس ایچ او تھانہ منڈی شوکت حسین کی قیادت میں پولیس ٹیم موقع پر پہنچ گئی۔