بلال فرقانی
سرینگر//سرینگر کے انڈور اسڈئم پولو گرائونڈ میںجموں کشمیر تھنگ تھا چمپئن شپ میں جسوئن کور نے سب جونیئر زمرے میں گولڈ میڈل حاصل کیا۔چھترگام ترال سے تعلق رکھنے والی جسوئن کور دختر جسبیر سنگھ نے پورے ٹورنامنٹ میں بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے حریفوں کو شکست دی اور فائنل تک رسائی حاصل کی۔انڈور اسٹڈیم میں کھیلے گئے فائنل میچ میں بھی جسوئن نے وہی رفتار جاری رکھی اور اپنی مد مقابل کو شکست دی۔جموں کشمیر تھنگ تھا ایسو سی ایشن کی جانب سے منعقدہ اس چمپئن شپ میں جموں کشمیر کے تمام اضلاع سے قرب 450 کھلاڈیوں نے مختلف زمروں میں شرکت کی۔منتخب سب جونیئر اور سینئر کھلاڑی نومبر 2023 میں جھارکھنڈ کے رانچی میں منعقد ہونے والی آئندہ 29ویں سب جونیئر اور سینئر نیشنل تھانگ ٹا چیمپئن شپ 2023 میں شرکت کریں گے۔